Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

اربوں روپے ٹیکس دینے والی لا وارث تحصیل پنڈدادنخان صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم

0

پنڈدادنخان: اربوں روپے ٹیکس دینے والی لا وارث تحصیل پنڈدادن خان صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم، 5 لاکھ کی آبادی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پنڈدادنخان پر خوبصورتی کے لیے کڑوروں روپے خرچ کر دئیے لیکن ڈاکٹر وں کی کمی کو پورا نہ کیا گیا۔

ہسپتال میں 10ڈاکٹروں کی پوسٹ پر ایک ڈاکٹر کام کر رہا ہے، 9خالی کڑوروں روپے ہسپتال پر لگا دئیے لیکن ڈاکٹروں کی رہائش گاہیں نہ بن سکیں، دانتوں کی مشین خراب ڈینٹل سرجن کے پاس عملہ نہیں، ایک لیبارٹری اسٹنٹ پوری تحصیل کے مریضوں کے لیے کام کر رہا ہے، علاج معالجہ کے لیے شہری ذلیل و خوار ہوتے ہیں، لیبارٹری میں رش مریض سراپا احتجاج بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادن خان جو کہ تحصیل کی 5 لاکھ کی آبادی کے لیے اکلوتی بڑی علاج گاہ ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکومت پنجاب نے ہسپتال کو خوبصورت بنانے کے لیے کڑوروں روپے خرچ کر دئیے لیکن ہسپتال میں 10ڈاکٹروں کی آ سامیاں ہیں جن میں 9 خالی میں اور 5 لاکھ کی آبادی کے لیے ایک ڈاکٹر کام کر رہا ہے اور ہسپتال کی OPD 600 کے قریب روزانہ ہوتی ہے جس سے مریضوں کوعلاج معالجہ کے لیے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہسپتال کے ڈینٹل ڈیپارنمنٹ میں مشینیں ایک عرصہ سے خراب ہے بلکہ ڈینٹل ڈیپارنمنٹ میں ڈاکٹر کے علاوہ کوئی عملہ موجود نہیں ہے، ہسپتال کی لیبارٹری میں ہر قسم کے ٹیسٹ کرنے کے لیے 5لاکھ کی آبادی کے لیے صرف ایک ٹیکنیشن کام کر رہا ہے جن سے مریض در بدر کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں، ہسپتال کا سب سے اہم مسئلہ ڈاکٹروں کی رہائش گا ئیں نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کوئی ڈاکٹر بھی رہنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ واضع رہے کہ جب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے، ڈاکٹروں کی رہائش گاہیں نہیں بنائی گئیں اور رہائش گاہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر بھاگ جاتے ہیں۔

اہل علاقہ اور عوام دوست گروپ نے حکومت پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مسائل کو فوری حل کیا جائے اور ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پر فوری ڈاکٹر تعینات کیے جائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.