پی ٹی آئی کے ایک اور مضبوط ناراض دھڑے نے پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا

الیکشن کی روز بروز بدلتی صورتحال،جہلم میں سیاسی مخالف ایک دوسرے پر بازی لیجانے میں مصروف

0

دینہ: ضلع جہلم میں الیکشن کی روز بروز بدلتی صورتحال حلقہ این ے 66 اور پی پی25 میں سیاسی مخالفین کی ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوششیں جاری،جہلم میں پی ٹی آئی کے ایک اور مضبوط ناراض دھڑے نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا، جہلم میں سیاسی مخالف ایک دوسرے پر بازی لیجانے میں مصروف۔

روزانہ کی بنیاد پر بدلتی سیاسی صورتحال کے مطابق حلقہ این اے66 اور پی پی25 میں مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ، موجودہ دنوں کمپیئن کے سلسلہ میں دونوں سیاسی جماعتوں کے امیدوار ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے سلسلہ میں مصروف ہیں ، ہر کسی کی سیاسی مخالفت اپنی توجہ پر موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان تحریک انصاف جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں تیزی سے مقبول ترین جماعت بنتی جارہی ہے۔

حلقہ میں پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ن کے امیدوار ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر بڑی برادریوں کے عمائدین سے حمایت حاصل کرنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ناراض عہدیدار جن میں راجہ شاہنواز، چوہدری ندیم افضل بنٹی ، طاہر آصف ،راجہ شاہنواز سمیت درجنوں عہدیدار اپنی ناراضگیاں ختم کرکے پی ٹی آئی کو کامیاب بنانے کے لئے سیاسی اکھاڑے میں اتر چکے ہیں ۔ جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے ، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار بھی ناراض کارکنوں کو راضی کرنے کے لئے جتن کررہے ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ جہلم کے حلقہ این اے 66 اور صوبائی حلقہ پی پی25 میں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے امیدواروں کے مابین گھمسان کا رن پڑے گا۔ دیکھنا یہ ہے کہ 25 جولائی کو حلقہ این اے 66 کے ووٹرز ن لیگ کے قلعے کی چابیاں کس جماعت کے حوالے کرتے ہیں ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.