داخلی اور خارجی حالات نا اہل ،چور اور بد دیانت حکمرانوں کی وجہ سے تباہ ہوئے۔ چوہدری فرخ الطاف

عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو 22سال سے اس پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہے۔ راجہ یاور کمال

0

دینہ: پچھلے دس سالوں کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے کہ آج ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،مہنگائی کا ایک طوفان ہے جو ہر روز ہر ایک چیز کی قیمت میں اضافہ کر رہا ہے ،ہماری داخلی اور خارجی حالات نا اہل ،چور اور بد دیانت حکمرانوں کی وجہ سے تباہ ہو کر رہ گئے ہیں ،پاکستان کی سالمیت اور وقار کو بحال کرنے کے لئے روشنی کی صرف ایک ہی کرن عمران خا ن ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے باغاں میں چوہدری غلام عباس یوکے کی طرف سے دی گئی دعوت پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے چوہدری حبیب الرحمن ،چوہدری محمد اشرف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

فرخ الطاف نے کہا کہ25جولائی کو اپنی فیملیوں کے ہمراہ پولنگ سٹیشنز پر جائیں اور بلے پر مہر لگا کر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں ،ان لوگوں نے پاکستان کے معاشی حالات کو برباد کیا اور آخری حربا انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف استعمال کیا، اس فوج کے خلاف جو پاکستان کی داخلی ،خارجی ،جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فرخ الطاف نے کہا کہ پا کستان کی افواج کی وجہ سے آج ہم سکون سے رہ رہے ہیں اگر یہ فوج نہ ہو تو ہمارے حالات بھی ایراق،شام،لیبیا اور سریاء جیسے ممالک جیسا ہوں جہاں آئے روز ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے ،ہماری فوج ہی 22کروڑ عوام کی محافظ ہے ،ہماری سرحدوں کی محافظ ہے ہماری اندرونی و بیرونی دشمنوں سے نمٹ رہی ہے اور ان لوگوں نے پاکستا ن کی فوج کو بدنام کرنے کی ہر وہ کوشش کی جو وہ کر سکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے پاکستان کی عوام کو لوٹ کر باہر ملکوں میں کاروبار اور اربوں کی جائیدادیں بنا لیں آج وہ کس منہ سے پاکستان کی نمائندگی کے دعویدار ہیں ،25جولائی کو بھرپور طریقے سے اپنی ووٹ کا اظہار کرتے ہوئے بلے کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ 26جولائی کو نئے پاکستان کا سورج طلوع ہو سکے۔

جلسہ سے یاور کمال امیدوار ایم پی اے PP25نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو 22سال سے اس پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہے اس عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے 25جولائی کا سنہری موقع اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں میں ہار جاؤں کوئی پرواہ نہیں لیکن عمران خان کو اور اس پاکستان کی امید کو مت ہارنے دینا ،گزشتہ حکومت پاکستان کی واحد حکومت تھی جو دس سال رہی نہ تو اس کے راستے میں کوئی رکاوٹ آئی نہ ہی انہیں یہ خدشہ تھا کہ اسمبلی ٹوٹے گی دس سال ایک طویل عرصہ ہوتا ہے کہ آپ نئے شہر آباد کر سکتے ہیں ،نئے صوبے آباد کر سکتے ہیں لیکن آپ کی آنکھیں اور دل گواہ ہیں کہ ان دس سالوں میں انہوں نے کوئی ایسا قابل ذکر کام نہیں کیا جو آنے والی نسلوں کے لئے ہو۔

اس موقع پر چوہدری غلام عباس آف یوکے نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جس کی 22سالہ جدو جہد سے نواز شریف کو اس مقام پر لے آئی ،نواز شریف لوٹ مار کرتے رہے ہمیں گلیاں ،سڑکیں نہیں چاہئیں ہمارے بچوں کو نوکریاں چاہئیں جو ہم اقتدار میں آ کر لوگوں کو دیں گے اس موقع پر ڈاکٹر فضل حق، مہر ساجد ،چوہدری غالب ،نوید قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.