کھیوڑہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، تحصیل پنڈدادنخان کا بھی دورہ کریں۔ ملک عرفان اعجاز

0

پنڈدادنخان: کھیو ڑہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور یہاں سے ایک بہت بڑے قافلہ نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے جلسہ میں شرکت کر کہ مخا لفین کو واضع پیغام دے دیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ملک عرفان اعجاز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ قومی الیکشن میں مخا لفین کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا، قائد میاں نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، لوڈشیڈنگ پر قابو پایا اور سی پیک جیسے بین الاقوامی منصوبے شروع کیے تھے اور آج بھی وہ ملک کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں سازشی ہتھکنڈوں کے باوجود بھی عوام میں ان کی مقبولیت پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیو ڑہ شہر میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ناراض مسلم لیگی اب پارٹی کے ساتھ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ صرف میرے قافلہ میں کھیوڑہ سے 75گاڑیاں تھی اور تحصیل بھر سے لے کر جہلم شہر تک گاڑیوں کی قطار اور ایک جم غفیر عوام کا موجود تھا۔

انہو ں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کریں کیو نکہ یہا ں کے عوام ان کے دورے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ کھیوڑہ کے معروف مسلم لیگی رہنما ملک عرفان اعجاز کی قیادت میں 75گاڑیوں کا ایک بڑا قافلہ اپنے قائد سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے جہلم جلسہ کے لیے روانہ ہوا جبکہ تحصیل بھر سے بھی بڑے بڑے قافلے جہلم جلسہ میں شامل ہوئے تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.