پانی کے مسئلہ پر گول پور کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فواد چوہدری

0

پنڈدادنخان: پانی کے مسئلہ پر گول پور کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، جہلم اور پنڈدادنخان ان کے گھر کی طرح ہیں اور اس گھر میں بسنے والے مکین ان کے اپنے خاندان کی طرح ہیں اور اپنے خاندان کو تکلیف ہو تو انھیں چین کیسے آسکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری سیکرٹری انفارمیشن تحریک انصاف پاکستان نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ گول پور کے عوام کے ساتھ پانی کے ایشو پر جس طرح زیادتی کی جا رہی ہے وہ قابل مذمت اور افسوس ناک ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وہ گول پور کے اس مسئلے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے اور اس مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد گول پور کا دورہ کریں گے اور خود صورت حال کا جائزہ لیں گے، گول پور کوہی نہیں جس طرح اس پورے حلقے کو نظر انداز کیا جاتا رہا وہ بھی قابل افسوس ہے لیکن اب ہم اپنی عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے اور جہلم ،پنڈدادنخان، گول پور کے عوام کو ان کے حقوق دلا کر رہیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقہ کی پس ماندگی ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور انشا اللہ اب وہ وقت دور نہیں جب جہلم اور پنڈدادن خان ترقی یافتہ علاقوں کے برابر کھڑے ہوں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.