Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

بھیلووال کی رہائشی میٹرک کی طالبہ ریڑھ کی ہڈی اور مہروں کے مرض میں مبتلا، امداد کی منتظر

0

کھیوڑہ: تحصیل پنڈ دادنخان کے گائوں بھیلووال کی رہائشی میٹرک کی طالبہ رمشہ کو معذور ہونے سے کون بچائے گا میٹرک کی طالبہ عرصہ دراز سے ریڑھ کی ہڈی اور مہروں کے بڑھنے کے مرض میں مبتلا ہے اب مرض آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اگر” گھر کی” ہسپتال لاہور سے بروقت آپریشن نہ کرایا گیا تو نوجوان طالبہ معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو جائے گی۔

طالبہ کا والد درجہ چہارم کا ملازم ہے اپنی تمام نقد پونجی اور آٹھ کنال اراضی فروخت کر کے بیٹی کے علاج معالجہ پر خرچ کر چکا ہے اب پورے خاندان اور میٹرک کی طالبہ رمشہ کی نظریں بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض یا ان جیسے کسی مسیحا کی منتظر ہیں حالانکہ ایسے مسیحا ہماری تحصیل پنڈ دادنخان اور ضلع جہلم میں بھی موجود ہیں اللہ کرے ان میں سے کوئی بھی آگے بڑھ کر طالبہ کو مستقل معذوری سے بچالے "گھر کی” ہسپتال لاہور جن کا رابطہ نمبر03004648226ہے طالبہ کے آپریشن کے کل اخراجات تین لاکھ روپے ہیں پچاس ہزار ہسپتال والوں نے رعایت کر دی ہے۔

اگر کوئی درد دل رکھنے والی شخصیت رمشہ کے والد شوکت سے رابطہ کرنا چائے تو اس کا موبائل نمبر03440593914ہے اور وہ کمیونٹی ماڈل سکول ٹوبھہ میں درجہ چہارم کا ملازم ہے جبکہ رمشہ شوکت نیشنل فاؤنڈیشن سکول بھیلووال میں زیر تعلیم ہے اگر ہماری تحصیل پنڈ دادنخان کی اہم شخصیات چیئرمین جوتانہ ٹرسٹ چوہدری عابد جوتانہ ،چوہدری نذر حسین گوندل ،حاجی ناصر محمود لِلہ ،راجہ محمد فاروق ،راجہ شاہ نواز خان احمد آباد ،برگیڈئیر (ر) چوہدری مشتاق احمد لِلہ ،میجر (ر ) ملک فیض احمد فیض ،ملک عرفان اعجاز کھیوڑہ ،

ملک دانیال کھیوڑہ ،چوہدری فواد حسین ،راجہ مطلوب مہدی ،جہانگیر محمودمرزا ایڈووکیٹ ،راحیلہ مہدی ایم پی اے ،چیئرمین ضلع کونسل جہلم راجہ قاسم علی ،چیئرمین چوہدری مظفر اقبال دھریالہ جالپ ،چیئرمین سائووال چوہدری عبدالغفور ،ثاقب الخیری ،چوہدری طیب نذیر چیئرمین نذیر انٹر نیشنل فائونڈیشن ،شفقت بلال گوندل ،الحاج راجہ لیاقت علی خان چئیرمین چک شادی ،راجہ افتخار احمد شہزاد ،ملک فیصل چئیرمین کھیوڑہ ،ملک خادم حسین کھیوڑہ سمیت دیگر کئی شخصیات ایسی موجود ہیں جو طالبہ کا علاج غیر ممالک سے بھی کروا سکتے ہیں اللہ کرئے کوئی آگے بڑھ کر طالبہ کے سر پر دست شفقت رکھ دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.