Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

سفارش کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے ،قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیف اللہ ورک

0

دینہ: جرائم میں کمی ،تھانہ منگلا کینٹ کے مکینوں کا ایس ایچ او سیف اللہ ورک کو خراج تحسین ،گشت کانظام بہتر ،منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بلا تفریق مہم جاری ،حال ہی میں تعینات ہونے والے کرائم فائٹر انسپکٹر سیف اللہ ورک کی ہمراہ ٹیم شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ جکڑ دیا گیا ،فرائض منصبی پر عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ منگلا کینٹ میں تعینات ہونے والے کرائم فائٹر انسپکٹر سیف اللہ ورک نے چارج سنبھالتے ہی علاقہ بھر میں چوری اور ڈکیتیو ں کی روک تھام کے لئے گشت کے نظام کو بہتر بنایا ،سب سے بڑی بات پولیس تھانہ منگلا کینٹ کو شرفا کے لئے امن اور جرائم پیشہ افراد کے لئے خوف کی علامت بنایا ،ٹاؤٹ ازم کا مکمل خاتمہ ،کار خاص اور مسلح افراد ساتھ رکھنے کا کلچر ختم کیا۔

انسپکٹر سیف اللہ ورک کا کہنا ہے کہ عوام اور منتخب نمائندے توقع سے زیادہ تعاون کرنے والے ہیں ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ،علاقہ میں امن و امان کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی ،سفارش کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے ،قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ،مظلوموں کی داد رسی کے لئے حاضر خدمت ہوں ،ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر علاقہ کی عوام کی دادرسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.