دینہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی نگرانی میں مین بازار کی پیمائش

0

دینہ : تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی نگرانی میں مین بازار کی پیمائش ،اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ چیف آفیسر بلدیہ ،تحصیلدار دینہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر پورے پنجاب کی طرح دینہ میں بھی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ، دینہ کی تاجر برادری نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ عنبر گیلانی سے ملاقات کی۔

تاجر برادری نے اپنے تحفظات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مین بازار میں آپریشن سے پہلے جگہ کی نشاندہی کی جائے تاکہ لوگوں کا نقصان ہونے سے بچ سکے جس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ عنبر گیلانی نے مین بازار کا دورہ کیا اور مختلف مقامات سے جگہ کی پیمائش کروائی۔

اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تحصیلدار دینہ شیخ جمیل ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ الفت شہزاد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.