Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

انسانی کردار اچھا ہو یا برامعاشرے کو متاثر کرتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

0

دینہ: ہم دنیا کما رہے ہیں لیکن یہ نہیں دیکھ رہے وہ حلال ہے یا حرام ،جب اس کردار کے تحت معاشرے ہوں گے پھر وہ کردار کس قدر معاشرے میں خرابیاں پیدا کرے گا؟۔

ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان نے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انسان اس کائنات کا محور ہے جب محور میں خرابی آتی ہے تو ساری کائنات میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے ۔دل میں ایمانی کیفیت مضبوط ہو تو زندگی میں بھی آسانیاں پیدا ہوتی ہیں اور اللہ کی رحمت شامل حال ہوتی ہے ۔پھر یہی شب و روز اسے راحت دیں گے ۔ہمیں اپنے دل میں اللہ کی یاد کا چراغ جلانے کی ضرورت ہے پھر معاشرے میں جتنی بھی ظلمت ہو آپ کا دل روشن ہوگا جو آپ کو ہوش میں لے آتا ہے جب یہ کیفیت راسخ ہوتی ہے تو ایک ایک لمحہ سانس کی ہر آمد و رفت پر گرفت مضبوط ہو جاتی ہے اور بندہ ہر لمحہ اللہ کی یاد میں رہتا ہے جو کسی بھی قسم کی نافرمانی سے روکنے کا سبب بن جاتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذکر اسم ذات کی برکت یہ ہے کہ جتنی بھی خرابیاں کسی میں آ جائیں وہاں سے انسان کو نکال کر لے آتا ہے ۔نیت اور عمل دونوں کے نتائج ثابت کریں گے کہ اسم ذات میں کتنی برکت اور طاقت ہے ۔اللہ کریم دین کو سمجھنے اور عمل کی توفیق عطا فرمائیں ۔اللہ کی یاد محمد الرسول اللہ ﷺ کی اتباع کا سبب ہے ۔کیفیات قلبی ہر شعبے کی جان ہے اس سے ایمان مضبوط ہوتا ہے اور ایمان کی تو ہر شعبہ میں ضرورت ہے ۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.