رسول مقبول ﷺتک پہنچے بغیر کوئی بھی اللہ تک نہیں پہنچ سکتا۔ پیر محمد انور قریشی

0

کھیوڑہ:پیر سید مقصر شاہ رحمتہ اللہ کے 38 واں عرس مبارک کی تقریبات میں علماء اہلسنت نے خطاب اور ملک پاکستان کے نامور ثناخواں مصطفی نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے، پیر سید وصف شاہ اور حضرت فتح نسیم ،چیئرمین ملک فیصل عباس وائس چیئرمین ملک شوکت حیات نے دربار عالیہ پر چادر چڑھائی، مقامی علماء کرام نے اور مریدین و عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں پیر سید مقصر رحمتہ اللہ کے38 واں عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں نماز فجر کے بعد دربار عالیہ پر قرآن خوانی کی گئی اور اس کے بعد دربار عالیہ پر سجادہ نشین پیر سید وصف شاہ اور حضرت فتح نسیم چیئرمین ملک فیصل عباس وائس چیئرمین ملک شوکت حیات نے دربار عالیہ پر چادر چڑھائی اور گلاب کی پتیاں نچھاور کیں۔

حضرت مولانا یوسف گولڑوی نے نقابت تلاوت قرآن پاک حافظ سردارعلماء کرام میں پیر محمد انور قریشی نے خطاب اور ثنا خواں مصطفیﷺ میں ڈاکٹر غلام مرتضی نقیبی غلام صغیر نقشبندی سید صداقت عباس شاہ، طارق اقبال،فیاض قادری ،ملک ذیشان گولڑوی نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

پیر محمد انور قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہوں اور درگاہوں نے ہمیشہ توحید کا پیغام عام کیا دررسول مقبول ﷺتک پہنچے بغیر کوئی بھی اللہ تک نہیں پہنچ سکتا خانقاہوں اور درگاہوں سے توحید کے پیغام کا درس اور اس کی حقیقت سے مخلوق خدا کو آشنائی حاصل ہوئی کہ سوائے اللہ تعالی کے کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اور اس دعوی کی گواہی دینے والے ہمارے آقا و مولا ﷺ ہیں جنہوں نے مخلوق کا تعلق خالق کے ساتھ جوڑا اور مخلوق کو فرمایا کہ اللہ کریم وحدہ لا شریک ہے اور اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے دررسول مقبول ﷺ تک پہنچے بغیر کوئی بھی اللہ رحمان تک نہیں پہنچ سکے گا کیونکہ حضور نبی کریم ﷺ ہی وہ واحد ذات پاک ہیں کہ جن کو رب کریم نے قرآن کریم میں مخاطب کر کے فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت اشاعت دین کے لیے کوشاں ہے طاغوتی طاقتیں اسلام اور ملک کے خلاف بر سر پیکار ہیں ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا اور انھوں نے کہا کہ محفل میلاد کا انعقاد نبیﷺ سے محبت کا اظہار ہے نوجوان نسل کو محافل میلاد میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے مقامی علماء کرام نے اور مریدین و عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور لنگر تقسیم کیا گیا اور آخر میں عمرے کے ٹکٹ کی قرعہ اندازی میں مرزا انیس الرحمن کا عمرے کا ٹکٹ نکلا اور ملک و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.