Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے، نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ راجہ سفیر اکبر

0

سوہاوہ: عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے اور میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور پارٹی قائد کی اس ملک کے لئے قربانیاں اور اس عوام کیلئے ترقی کے سفر میں مشکلات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین یونین کونسل پیل بنے خان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی پچیس راجہ سفیر اکبر نے پولیس تھانہ سوہاوہ میں خدمت مرکز کے افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے والے میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔

راجہ سفیر اکبر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اس ملک کے لئے قربانیاں اور عوام کی ترقی میں پیش آنے والی مشکلات کسی سے چھپی نہیں انہوں نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا جس نے لاکھوں امریکی ڈالروں کو جوتی کی نوک پر نہیں رکھا اور ایٹمی دھماکے کیے وہ اس ملک کا غدار نہیں ہو سکتا میاں محمد نواز شریف کے ہر دور میں ملک نے ترقی کی اور ملک کا وقار انٹرنیشنل سطح پر بلند ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں عوام کے مطالبے پر الیکشن لڑونگا اور زندگی کا مشن ہی عوام کی خدمت ہے مسلم لیگ ن کا سپاہی ہوں اور پارٹی قائدین کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں ۔

خدمت مرکز کے قیام میں راجہ سفیر اکبر نے اپنی ذاتی جیب سے خطیر رقم خرچ کرکے عوام کی سہولت کے لئے خدمت مرکز کی تعمیر کروائی جو کہ ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سمیت راجہ سفیر اکبر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوام کی سہولت کے لئے خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.