جہلم شہر اور گردونواح میں بار ش، خشک سردی کا خاتمہ، کسانوں کے چہرے کھل اٹھے

0

جہلم: شہر اور گرد ونواح میں بار ش، کسانوں کے چہرے کھل اٹھے، گند م کی فصل کیلئے یہ بارش سونا ثابت ہو گی ،جہلم شہر میں بارش کے باعث خشک سردی کا خاتمہ ، خشک سردی کے ستائے شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق طویل ترین خشک سالی کے بعد جہلم شہر اور گرد ونواح میں ابر رحمت برسنے پر کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں، ہر طرف جل تھل ہو گیا ، طویل خشک سالی کے دوران فصلوں خصوصا گندم کاشت کرنے والے کسان سخت پریشان تھے اور انتہائی مہنگے داموں پانی خرید کر فصلوں کو سیراب کرنے پر مجبور تھے۔

طویل عرصہ سے کی جانے والے دعاؤں کے بعد اتوار کی رات رحمت الٰہی جوش میں آئی اور اتوار رات اور سوموار کے سارا دن ہونے والی بارش نے جل تھل کر دیا ۔بارش سے جہاں فصلوں کو فائدہ ہو گا وہیں خشکی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا بھی خاتمہ ہو گا ۔

اس حوالے سے کسانوں کا کہنا ہے کہ ہم رب کریم کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے جس نے ہم پر اپنی رحمت کا نزول کیا اس بارش سے گندم کی فصل انتہائی بہترین ہو گی ۔

جہلم کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سے موسمی بیماریوں کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور نزلہ ،کھانسی ، زکام ،بخار ،چیسٹ انفیکشن ،دمہ کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئے گی۔واضح رہے کہ خشک سردی کی وجہ سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا تھا اور بڑی تعداد میں مریض سرکاری ہسپتالوں میں رپورٹ ہورہے تھے۔

علاوہ ازیں تیز بارش اور تیز ہواؤں کے باعث واپڈا آئیسکو سب ڈویژن جہلم میں بجلی کے فیڈر ٹریپ ہونے سے متعدد علاقوں کی بجلی بھی بندرہی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.