آئی سی آئی سوڈا ایش فیکٹری ورکر یونین کے الیکشن، مزدور اتحاد گروپ نے میدان مار لیا

0

کھیوڑہ: آئی سی آئی سوڈاایش فیکٹری ورکر یونین کے الیکشن میں مزدور دوست گروپ اور مزدور اتحاد گروپ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا، مزدور اتحاد گروپ نے 9 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا، ورکروں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا، مزدور اتحاد گروپ کے راجہ قیصر علی صدر اور محمد صغیر بٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ آئی سی آئی سوڈاایش فیکٹری ورکر یونین کے الیکشن میں مزدور دوست گروپ اور مزدور اتحاد گروپ میں کانٹے دار مقابلہ ہو ا ،مزدور دوست گروپ نے 3 اور مزدور اتحاد گروپ نے 9سیٹیں جیت کر الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کی ،مزدور اتحاد گروپ کے راجہ قیصر علی صدر اور محمد صغیر بٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

مزدور اتحاد گروپ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں میں صدر راجہ قیصر علی نائب صدر محمد رمضان جنرل سیکرٹری محمد صغیر بٹ جوائنٹ سیکرٹری محمد عثمان غنی ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری محبوب عنایت آفس سیکرٹری اعجاز چوہدری خزانچی فیض علی شاہ پریس سیکرٹری امان اللہ پروپیگنڈہ سیکرٹری ارشد علی شاہ اور مزدور دوست گروپ کے تین جیتنے والے امیدوار آرگنائزر محمد عمران ایڈیشنل نائب صدر سید اضرار حسین شاہ اور رابطہ سیکرٹری ملک محمد رمضان نے کامیابی حاصل کی۔

تحصیل بھر سے سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے مزدور اتحاد گروپ کو اکثریت سے الیکشن جیتنے پر مبارک باد دی اور امید کی کہ ورکروں کے تمام مسائل حل کرنے اور ادارے کی بہتری کے لیے بھرپور محنت کرینگے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.