Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

میونسپل کمیٹی کھیوڑہ میں صحافیوں کے اعزاز میں حسن کارکردگی ایوارڈ کی پر وقار تقریب کا انعقاد

0

پنڈدادنخان: میونسپل کمیٹی کھیوڑہ میں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں کے اعزاز میں حسن کارکردگی ایوارڈ کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ہم صحافیوں کی عظمت جرات اور علاقائی مسائل احسن طریقے سے اجا گر کرنے پر اپنے ایوان کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملک فیصل عباس چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے چیئرمین ملک فیصل عباس،وائس چیئر مین شوکت حیات نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں کو تحصیل بھر کے مسائل احسن طریقے سے اجاگر کرنے اور ان کی بے باک صحافت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بلدیہ ہال میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب میں چیئرمین ملک فیصل عباس،وائس چیئر مین شوکت حیات، کونسلرز ملک قمر جوتانیہ، اشرف سیالوی،حاجی عابد محبوب، حاجی عابد حسین ،مسلم لیگ سٹی کے صدر ملک زاہد،مصالحتی کمیٹی کے چیئر مین طارق محمود،بلدیہ آفیسر حاجی سلیمان،ملک امین اور بہت سے معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر تحصیل پریس کلب کے صدر اختر آرائیں،جنرل سیکر ٹری یونس شہباز،مرزا آصف،مدثر ملک کو بہترین صحافتی کارکردگی پر ایوارڈ دئیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ملک فیصل نے کہا کہ ہمیں تحصیل پریس کلب کے صحافیوں کی صحافت پر فخر ہے کہ وہ زرد صحافت کی بجائے عوامی مسائل اجاگر کرتے ہیں۔وائس چیئرمین شوکت حیات نے کہا کہ گرمی سردی ہو یا مشکل حالات بھی ہوں صحافی ا پنا کام فرض سمجھ کر کرتے ہیں۔

صدر اختر آرائیں نے کہا کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ صحافیوں کی کارکردگی کو سراہا جاتا ہے۔جنرل سیکر ٹری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پریس کلب نے علاقہ کے مسائل کو حل کروانے کے لیے ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔صحافی ملک رمضان واڑہ نے کہا کہ چیئر مین نے صحافیوں کی کارکردگی پر ایوارڈ دینے سے ایک اچھی روایت قائم کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.