ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی شجرکاری مہم کا آغاز، مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے

0

دینہ: آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس عامر ذوالفقار اور ڈی آئی جی نارتھ کی ہدایت پر ایس ایس پی نارتھ ٹو جہلم ملک مطلوب احمد کی زیر نگرانی سیکٹر نارتھ ٹو جہلم میں جوکہ ٹی چوک اسلام آباد سے شروع ہو کر کھاریاں کینٹ پر ختم ہو تا ہے ۔

ایس ایس پی نے متعلقہ بیٹ صاحبان اور آپریشنز افسران و فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جو بڑی گاڑیاں سیکنڈ لین کا استعمال کرتی ہیں ان کے خلاف سختی سے انفور سمنٹ کریں ،ان کے خلاف جرمانے جاری کریں اور امپائونڈ بھی کریں تاکہ روڈ پر واضح فرق نظر آئے اور لوگوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنائیں ،اس کے ساتھ ساتھ LTV/HTV/PSVگاڑیوں کے ڈرائیور جوکہ سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرتے ہیں ان کے خلاف بھی سخت انفورسمنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اس موقع پر سیکٹر آپریشن آفیسر نارتھ ٹو جہلم ایس پی او انسپکٹر نوید احمد جرال کے کہا کہ جو گاڑیاں اوور سپیڈنگ کرتی ہیں ان کی چیکنگ دن کے اوقات میں ہوتی تھی اب رات کو بھی اوور سپیڈنگ گاڑیوں پر سختی سے چیکنگ جاری ہے تاکہ تیز رفتاری کے باعث جو حادثات رونما ہوتے ہیں ان کی شرح کو کم کیا جا سکے اور لوگوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔

انفورسمنٹ کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی نے فیلڈ افسران کو سختی سے تاکید کی ہے کہ ہائی وے پر سفر کرنے والے افراد کو ضرورت کے پیش نظر ہر ممکن امداد فوری پہنچائی جائے اور اس کا تمام ریکار ڈ بھی مرتب کیا جائے۔

سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو نے گرین پاکستان کی جاری شدہ مہم کے مطابق سیکٹر ہذا میں بھرپور طریقے سے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے مختلف مقاما ت مندرہ ،سوہاوہ ،دینہ ،جہلم ،سرائے عالمگیر میں پودے لگائے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر افسران اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر کا کہنا تھا کہ اس کا رخیر میں محکمہ کے افسران و ملازمان کے ساتھ ساتھ عوام بھی بھرپور طریقے سے اپنا حصہ ڈالیں ایک سے دو سال میں اس کے اثرات ماحولیاتی تبدیلی کی صورت میں انشا اللہ نظر آنا شروع ہو جائیں گے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.