دینہ میں بھٹہ خشت مالکان نے اینٹوں کی پیداوار روک دی، اینٹوں کی قیمت میں اضافہ

0

دینہ: حکومت کو طرف سے بھٹوں پر دھویں کی پابندی کے باعث بھٹہ خشت مالکان نے پیداوار روک دی اور بھٹے بند کر دیئے جس کی وجہ سے اینٹ کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ،ایک عام آدمی کے لیے مکان بنانا مشکل ہو گیا ،عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر و گرد و نواح میں اینٹوں کے بھٹوں پر دھویں کی پابندی کی وجہ سے اینٹوں کے بھٹہ خشت مالکان نے اینٹوں کی پکائی کا عمل روک دیا ہے جس میں گورنمنٹ کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔

بھٹہ خشت میں اینٹ پکائی نہ ہونے کی وجہ سے اینٹ کی قیمت اس وقت مارکیٹ میں 5000کی ہزار سے بڑھ کر 8500کی ہزار ہو گئی ہے جو سرا سر ناانصافی ہے ،بھٹہ مالکان منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں ،ایک عام صارف کے لیے مکان بنانا بہت ہی مشکل عمل ہو گیا ہے۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اینٹ کی قیمت کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.