کھیوڑہ ایک مثالی اور پر امن شہر ہے۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک فیصل عباس

0

کھیوڑہ ایک مثالی اور پر امن شہر ہے، یہاں کسی بھی مذہب عقیدہ اور مسلک کے خلاف شرارت کرنے والوں کا معاشرہ اور عوام معاف نہیں کریں گے چرچ کو آگ لگانے کی مذموم کوشش کرنے والوں کے خلاف تلاش کر کے سخت اقدامات کیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار مسیحیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر سینٹ جان چرچ کھیوڑہ میں ایک شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس نے کیا۔ انھوں نے کہاکہ وطن عزیز پا کستان میں بسنے والا ہر پاکستانی قابل عزت اور مساوی حق کا حامل ہے۔معاشرے میں با عزت زندگی گزارنے کے لیے باہمی محبت اور روای داری کے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔مسیحی برداری نے قائد اعظم کے ساتھ مل کر قیام پاکستان کے لیے ان کا بھر پور ساتھ دیا ہے ۔

انھوں نے وعدہ کیا کہ کہ سینٹ جان چرچ کے ساتھ لاری اڈا کی طرف دیوار کو جلد تعمیر کروا دیا جائے گا۔تاکہ سیکورٹی انتظا مات میں مشکلات در پیش نہ ہوں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سٹی صدر ملک زاہد،مسلم لیگ کے ممتاز رہنما ملک عرفان اعجاز، کو نسلرز ملک قمر جو تانیہ،حاجی محمد صدیق بھی موجود تھے۔پادری ذیورئیر ذیشان،ایلڈر یوسف ناز اور چرچ کمیٹی کے تمام اراکین نے مہمانوں کو مالائیں پہنیں اور سینکڑوں بچوں نے مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.