Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

قیصر محمود بٹ ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

0

جہلم: نواحی علاقہ کھوکھراں کے رہائشی قیصر محمود بٹ ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ، پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کھوکھرا ں کی معروف سماجی و کارروباری شخصیت قیصر محمود بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما خادم اللہ بٹ کے ساتھ تفصیلی ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی حلقے کی محرومیاں ختم کرنے کی بجائے اضافے کا سبب بنے ضلع جہلم جو کہ اس وقت پسماندہ ترین اضلاع میں شامل ہے اس کی بنیادی وجہ سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ہیں جو ممبران ہمارے ووٹوں سے منتخب ہو کر پارلیمنٹ میں پہنچے انہوں نے پانچ سال نیند پوری کرنے پر گزار دیئے ، جہلم ضلع بھر میں کوئی ایسا ترقیاتی کام نہیں ہوا جو قابل ذکر ہو۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے باسی آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی جوہڑوں سے پانی پینے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے معمولی زخمی مریضوں کو بھی راولپنڈی یا دیگر ہسپتالوں میں ریفر کردیا جاتا ہے ، جو جہ منزل مقصود پر پہنچنے سے قبل ہی خالق حقیقی سے جا ملتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری ممبران قومی و صوبائی اسمبلی پر عائد ہوتی ہے۔

قیصر محمود بٹ نے کہا کہ سوئی گیس کا دفتر اور پاسپورٹ دفتر شہر سے باہر کئی میل دور منتقل کر دئیے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے جہلم سمیت ضلع بھر کے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے سوچ وچار کے بعد فیصلہ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.