دینہ و گردونواح میں مہنگائی کا جن مسلسل بے قابو، انتظامیہ کی نظریں صرف الیکشن پر مرکوز

0

دینہ: شہر و گردونواح میں مہنگائی کا جن مسلسل بے قابو ،انتظامیہ کی نظریں الیکشن 2018میں امن کروانے پر مرکوزمگر مفاد پرست عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ،چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان حال ،مفاد پرست ٹولے خود ساختہ مہنگائی کر کے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھیننے لگا ،ڈی سی جہلم فی الفور نوٹس لیں ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ و گردونواح میں مفاد پرست ٹولہ متحرک ہو چکا ہے ،سبزی ،فروٹ ،آٹا ،گھی ،کوکنگ آئل ،دالیں و دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،گوشت بھی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے کوئی پوچھنے والانظر نہیں آ رہا،مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام پریشان حال ہے۔

انتظامیہ آج کل الیکشن 2018کو پر امن بنانے میں مصروف ہے جسکی وجہ سے عوام مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور ہے ،چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث ہر دوکاندار نے اپنے علیحدہ علیحدہ ریٹ لگا رکھے ہیں ،عوام نے ڈی سی جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.