پنڈدادنخان میں زیرزمین، چشموں اور واٹر سپلائی کا پانی ناقص اور مضر ہے۔ پبلک ہیلتھ سروے رپورٹ

0

پنڈدادنخان: ساوؤال ،جو تانہ، روال، باغانوالہ میں پینے کا پانی اہل علاقہ میں موت بانٹ رہا ہے، زیر زمین ،چشموں اور واٹر سپلائی سکیم کا پانی ناقص اور مضر صحت ہے ،پبلک ہیلتھ سروے سکیم کی رپورٹ ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جہلم کی سروے ٹیم نے ساوؤال ،جوتانہ، روال اور باغانوالہ گاؤں سے پینے کے پانی کا TDS ٹیسٹ کیا جس میںTDS ہائی لیول تک نکلا ہے جبکہ منزل واٹر میں TDS 300 تک ہوتا ہے ۔ TDSٹیسٹ زیر زمین پانی چشموں اور واٹر سپلائی سکیم کے پانی کا کیا گیا جو کہ نہایت مضر صحت اور ناقص پانی ہے پینے کے قابل نہیں ۔اور یہ پانی پینے سے لوگوں کو کینسر ۔بلڈ پریشر ۔جوڑوں کا درد ہپاٹائٹس اور سکن کی بیماریوں کے علاوہ مختلف قسم کی 17بیماریاں پیدا کرتا ہے جس سے یہ پینے کا پانی ان علاقوں کی عوام میں موت بانٹ رہا ہے۔

چیئرمین شفقت بلال گوندل اور عوام دوست گروپ نے اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ساوؤال، جوتانہ، روال اور باغانوالہ کے علاقہ کے لوگوں کو ان بیماریوں سے نجات دلانے کے لیے زندگی کی بنیادی ضرورت پینے کا صاف پانی ہنگامی بنیادوں پر مہیا کیا جائے، اہل علاقہ کو پانی ابال کر پینا چاہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.