پنڈدادنخان کے علاقہ ڈھڈی پھپھرہ میں پینے کا پانی نایاب، مکین 20 روز سے پانی کو ترس گئے

0

پنڈدادنخان:سوڈی گجر کے علاقہ ڈھڈی پھپھرہ کے مکین 20 روز سے پینے کے پانی کو ترس گئے، مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ ڈوڈھی پھپھرہ میں پینے کا پانی دس کلومیٹر دورہ چک نظام کے مقام سے سپلائی کیا جاتا ہے، دس کلومیٹر لمبی مین پائپ لائن سے جگ جگہ مین کنکشن دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے پانی آبادی تک پہنچنے سے پہلے ہی ختم ہو جاتا ہے۔

زیر زمین پانی نمک اور کلر کی وجہ سے کڑوا اور ناقابل استعمال ہے اورعوام واٹر سپلائی کا پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے کی کئی کلومیٹر دور سے موٹرسائیکلوں اور دیگر ذرائع سے پینے کا پانی حاصل کرتے ہیں۔ اہل علاقہ کا چیئرمین ضلع کونسل، ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.