ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 27، پی ٹی آئی نے راجہ شاہنواز کو ٹکٹ جاری کر دیا

0

پنڈدادنخان: حلقہ پی پی 27 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی دوڑ سے محمد افضل، طاہر آصف چوہدری اور سکندر حیات باہر ہو گئے ، پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ پی پی 27 کا ٹکٹ راجہ شاہنواز کو جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی خالی کی گئی حلقہ پی پی 27 پر ضمنی الیکشن 14 اکتوبر کو ہو گا، پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ پی پی 27 کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار نامزد کر دیا، پی ٹی آئی نے راجہ شاہنواز کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔اسی کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی دوڑ سے محمد افضل، طاہر آصف چوہدری اور سکندر حیات باہر ہو گئے۔

حلقہ پی پی 27 کے ضمنی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کو آٹھ امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں،طاہر آصف، راجہ شاہنواز آف احمد، محمد افضل، راجہ محمد علی، فیاض اشرف، نوید شہزاد، حاجی ناصر محمود للِہ اور سکندر حیات نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو جمع کرائے، الیکشن کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ شاہنواز آف احمد آباد اور مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ناصر محمود للِہ کے درمیان متوقع ہے۔

سکروٹنی اور اپیلوں کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔کاغذات کی واپسی 15 ستمبر جبکہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی فہرست 16 ستمبر کو شائع کی جائیگی اورپولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔

یاد رہے کہ ضمنی انتخاب میں ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کے لیے پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ قائم کیا گیا تھا جسے اعلی قیادت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ ٹکٹ کے لیے کوئی نئی درخواست طلب نہ کی جائے بلکہ جنرل الیکشن میں دی گئی درخواستوں کے درمیان ہی فیصلہ کیا جائے، دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ ان امیدواروں میں حاجی ناصر للِہ کی درخواست بھی موجود تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.