Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

نوجوان ٹیلر ماسٹر ایک مرتبہ پھر حادثہ کا شکار، ٹانگ دوبارہ ٹوٹ گئی

0

دینہ: نوجوان ٹیلر ماسٹرکو ایک مرتبہ پھر حادثہ،کچھ عرصہ قبل موٹر سائیکل حادثے میں ٹوٹنے والی ٹانگ دوبارہ ٹوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق موضع مدوکالس تحصیل دینہ کا 35سالہ نوجوان ٹیلر ماسٹر وحید احمد گزشتہ روز اپنے ایک دوست اقدس احمد شاہ آف چک عبدالخالق کے ساتھ موٹر سائیکل پر دینہ شہر جار رہا تھا کہ منگلا روڈ پر نیشنل بنک کے سامنے رانگ سائیڈ سے آنے والے ایک موٹر سائیکل سے ان کا موٹر سائیکل ٹکرا گیا۔

شدید ٹکر سے نوجوان ٹیلر ماسٹر کی دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی،جب کہ اس کاساتھی موٹر سائیکل سوار اقدس شاہ اور دوسرے موٹرسائیکل سوار معجزانہ طور پر زخمی ہونے سے بچ گئے۔نوجوان ٹیلر ماسٹر کی دائیں ٹانگ کچھ عرصہ قبل بھی موٹر سائیکل کے ہی حادثے میں ٹوٹ گئی تھی اور وہ معذوری کی زندگی گزار رہا تھا۔اسے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.