ہمیں شجر کاری کے ذریعے ضلع جہلم کے ماحول کو شفاف بنانا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر جہانزیب اعوان

0

جہلم: اکرم شہید پارک جہلم میں فارسٹ ڈیپارٹمنٹ جہلم اور القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل چلڈرن کے زیر اہتمام شجرکاری کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے 300 سے زائد پلکن، آم اور سکھ چین کے پودے لگائیے گئے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے پلکن کا پودا لگا کر مون سون میں شرجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی ایف او جہلم سدھیر مغل، ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا خالد، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، ڈی او سوشل ویلفیئر واجدحسین چوہدری، صدر القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم ملک محمد اصغر، پرنسپل مس سعدیہ اعظم، محمد رشید نیازکے علاوہ القاسم انسٹیٹیوٹ کے طلبہ اور اساتذہ نے 300 سے زائد پودے لگائے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے طلبہ و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو محفوظ بنارہی ہے تو ہمیں بھی شجر کاری کے ذریعے ضلع جہلم کے ماحول کو شفاف بنانا چاہیے یہ پودے زندگی کے ضامن ہیں اور یہی پودے اکسیجن فراہم کرتے ہیں،جو انسان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے ۔شہر شہر گاوں گاوں پودے لگا کر گرین پاکستان کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ، اس کے لیے تمام طلبہ ایک ایک درخت لگائیں۔آنے والے وقتوں میں یہ درخت نہ صرف انسانوں کے لیے مفید رہیں گے بلکہ ایک خوبصورت مسکن کا کام دیں گے ۔

اس موقع پر ایس ڈی ایف او سدھیر مغل اور ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا خالد نے کہا کہ جہلم میں شجرکاری مہم کو جاری رکھنا ہماری ترجیح اول میں شامل ہے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کے لئے عظیم شہریوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ملک محمد اصغر نے اس موقع پر بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیچرل فارسٹ کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ۔ اپنے ذاتی درختوں کے ساتھ قدرتی درختوں اور جنگلوں کی بھی حفاظت ضروری ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ آپ ﷺ نے درخت لگانے اور ان کی حفاظت کرنے والوں کے لیے بشارتیں سنائی ہے ، درخت لگانا اہم نہیں بلکہ ان کی حفاظت کرکے انہیں پھلتے پھولتے دیکھنا زیادہ اہم ہے اور جنگلات سے حاصل ہونے والی لکڑی عمارتی کاموں کے علاوہ فرنیچر،کھیلوں کا سامان اور دیگر اہم ضروریات میں استعمال ہوتی ہے ، درخت بقائے زندگی اور بقائے ماحول کی ضمانت ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.