سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اعجاز

0

سوہاوہ: رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سستے رمضان بازار سوہاوہ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر صحافیوں ، سول سوسائٹی ، انجمن تاجراں سمیت سول ڈیفنس ، محکمہ صحت سمیت تمام سرکاری اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اعجاز نے افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سستے رمضان بازار میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور سستے رمضان بازار میں عوام کو اشیائے خوردونوش میں دس سے بیس روپے کی رعایت دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے سستے رمضان بازار میں یوٹیلٹی سٹورز پر بھی خصوصی ڈسکاؤنٹ پر اشیائے خوردونوش مہیا کی جائینگی ۔جبکہ رمضان بازار میں عوام کی سیکورٹی کے لئے سیکورٹی کیمروں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کا بھی مناسب بندوبست کیا گیا ہے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.