ریحان کھوکھر کالونی کھیوڑہ میں ترقیاتی کاموں کا کوئی نام و نشان نہیں ہے ۔ امتیاز اصغر کھوکھر

0

کھیوڑہ: ریحان کھوکھر کالونی میں ترقیاتی کاموں کا کوئی نام و نشان نہیں ہے کیا ہمارے وارڈز میں کا ترقیاتی کاموں پر کوئی حق نہیں ہے، ہمارا وارڈ شہر میں ووٹوں کے لحاظ سے بڑا ہے مگر افسوس کہ ایم این اے ایم پی اے چیئرمین و دیگر منتخب نمائندے ہمیں بالکل نظر انداز کر رہے ہیں، خدا کا خوف کریں کب تک ہماری عوام کے ساتھ نا انصافی کرتے رہیں گے جو ہمارے لوگوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار کونسلر و سماجی شخصیت امتیاز اصغر کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وارڈ میں سڑکیں کھنڈرات بنی ہوئی ہیں اور ہمارے آبادی کو حفاظتی بند کی ضرورت ہے برساتی نالے میں حفاظتی بند نہ ہونے کی وجہ سے پیتھال برادری اور پھپھرہ برادری کے مکانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور سوئی گیس کی لائن ہمارے وارڈ سے گزر رہی ہے مگر محلہ صابری کی عوام کو آج تک منتخب نمائندے سوئی گیس فراہم کرنے میں آج تک ناکام ہیں پینے کے لیے صاف پانی کو ترس رہے ہیں اور صفائی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے اور جنازہ گاہ اور قبرستان جانے والے راستے بھی کچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم این اے ایم پی اے چیئرمین و دیگر منتخب نمائندے کھیوڑہ شہر میں ترقیاتی کاموں کے بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں کیا ترقیاتی کاموں پر ہمارے وارڈ کی عوام کا کوئی حق نہیں ہے ہمارے وارڈ کے منتخب نمائندے کا تعلق بھی ن لیگ سے ہے مگر افسوس کہ پھر بھی ہمیں ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایم این اے ایم پی اے چیئرمین سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ ہمارے وارڈ کے ساتھ مسلسل زیادتی کیوں ہو رہی ہے ہماری عوام کے ساتھ کب تک نا انصافی ہوتی رہے گی الیکشن قریب ہے یہ سیاسی نمائندے ووٹ لینے کی خاطر پھر ہمارے وارڈ میں کس منہ سے ووٹ مانگے گے اگر ہمارے وارڈ کی عوام کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیا تو انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں ہماری وارڈ سے ن لیگ کو ایک ووٹ بھی نہیں ملے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.