Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

مسلم لیگ (ن) نے ضلع جہلم کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

0

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضلع جہلم کی 2قومی اور 3صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کیلئے اپنے امیدواروں کو نامزد کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مطابق حلقہ این اے 66جہلم ون سے چوہدری ندیم خادم ، حلقہ این اے 67جہلم ٹو سے نوابزادہ مطلوب مہدی، حلقہ پی پی 25سے مہر محمد فیاض، حلقہ پی پی 26سے چوہدری لال حسین، حلقہ پی پی 27سے انتظارچوہدری کو امیدوار نامزد کر دیاگیا۔

راجہ اویس خالد، حافظ اعجاز جنجوعہ سمیت دیگر تمام امیدوار ٹکٹ حاصل نہ کر سکے جبکہ ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین یوسی پیل بنے خان راجہ سفیر اکبر آزاد پینل سے حلقہ پی پی 25کا انتخاب لڑیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.