دن دیہاڑے 2 ڈاکوؤں نے ماں بیٹی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا

0

دینہ: دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ، 2نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں ماں بیٹی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے طلائی زیورات اور ہزاروں کی نقدی چھین کر فرار ،دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں سے شہر ی عدم تحفظ کا شکار ،پولیس نے تحریری درخواست پر کاروائی شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق بٹ سٹریٹ منگلا روڈ دینہ سے مرزا مطلوب کی بیوی اور بیٹی اپنے گھر سے بازار کے لئے خریداری کے سلسلہ میں نکلیں تو کیانی سٹریٹ کے نزدیک 2نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے چوڑیاں اور سونے کی انگوٹھی سمیت پانچ ہزار 2سو نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار نظر آ رہے ہیں ،شہر بھر میں خوف وہراس پھیل گیا ،پولیس سٹی چوکی دینہ نے تحریری درخواست پر نامعلوم ڈکیتوں کی تلاش شروع کر دی ۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.