صحافی معاشرے کی آنکھ اور قلمی جہاد کرنے والے مجاہد ہوتے ہیں، چوہدری عابد محمود

0

جہلم: صحافی معاشرے کی آنکھ اور قلمی جہاد کرنے والے مجاہد ہوتے ہیں، اپنے فرائض کی بجا آوری میں درپیش مسائل اور مشکلات کے باوجود پاکستان میں صحافت کا معیار دنیاء کے بیشتر ممالک سے بہتر ہے۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری عابد محمود چیئرمین جہلم پریس کلب نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر جہلم پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ راجہ جہانزیب خان، صدر الیکٹرانک میڈیا راجہ نوبہار خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

چوہدری عابد محمود نے کہا کہ مضافاتی علاقوں کے صحافیوں کو صحافتی امور کی انجام دہی میں انتہائی مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے ،جس کی وجہ سے صحافی معاشی استحصال کا شکار ہو رہے ہیں ، صحافت جو سیاست کا اہم ترین ستون ہے کی جڑیں زرد صحافت نے کھوکھلی کر دی ہیں ، اس کے ذمہ داران نہ صرف اخبار ی مالکان ہیں ، بلکہ بعض غیر جمہوری قوتیں بھی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کی نمائندگی کرنے والے 18 ہزار صحافی اس وقت بہت سے مسائل سے دوچار ہیں ،ان میں ان کے بچوں کی تعلیم ، روزگاراور رہائش کے مسائل سرفہرست ہیں۔

انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ بڑے شہروں کی طرح جہلم کے صحافیوں کو سرکاری اراضی سے پلاٹ دیئے جائیں اور ضلع کچہری میں پریس کلب کی عمارت میں توسیع کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ جہلم کے صحافی صحافتی امور احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.