Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

سگریٹ نوشی کی وجہ سے چک مہیوں کے قریب جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی

0

دینہ: چرواہوں کی غفلت، سگریٹ نوشی کی وجہ سے چک مہیوں کے قریب جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے علاقے کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،ریسکیو 1122جہلم کو اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا۔

تفصیلات کے مطابق چک مہیوں کے قریب جی ٹی روڈ کے نزدیک نامعلوم چرواہوں کی سگریٹ نوشی کے دوران بے احتیاطی کے باعث جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ عملہ جس کی کمانڈ عدنان LFRکر رہے تھے 20منٹ کی انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور نزدیکی قیمتی درختوں کو جلنے اور مز ید نقصان سے بچا لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.