پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار برائے ایم پی اے مرزا عبدالغفار کا علاقہ تھانہ ڈومیلی میں تعزیتی اورتنظیمی کا دورہ

0

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے ایم پی اے مرزا عبدالغفار نے ڈومیلی کے علاقہ کا تعزیتی اور پارٹی کی تنظیم سازی کا دورہ کیا، وہ دورے پہلے مرحلے میں گوڑھ اتم سنگھ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ پائندہ خان کی رہائش گاہ پر گئے ۔

ان کے ہمراہ پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے نائب صدر ، نمائندہ الیکڑانک میڈیا شیخ انیس احمد آف ڈومیلی ، پی پی پی یونین کونسل پھلڑے سیداں کے کوارڈینیٹر سید امجد بخاری ، پی پی پی یونین کونسل کوہالی کے کوارڈینیٹر سید شبیر شاہ اور تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے جنرل سیکریٹری پروفیسر افتخار محمود تھے ۔

راجہ پائندہ خان کی رہائش گاہ پر مختصر قیام کے دوران مرزا عبدالغفاراور دیگر نے موصوف کے چھوٹے بھائی راجہ شرع خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

بعد ازاں پی پی پی کے وفد نے مغل آباد میں سید شبیر شاہ اور بخت خان کی دعوت پر کارکنان نے ملاقات کی اور اس موقع پر مرزا عبدالغفار نے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی محرومیوں کا مداوا کرنے کے لیے اپنے مخلص کارکنان پر مشتمل ہو یونین کونسل میں تنظیم سازی کرے گی اور آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور طریقے سے شرکت کرے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.