سوہاوہ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی، 70 پتنگیں برآمد، مقدمہ درج

0

سوہاوہ: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سوہاوہ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی، 70پتنگیں برآمد،کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے خالد محموداے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال دائیوال چوک موجود تھا کہ مخبر نے اطلاع دی کہ دائیوال گاؤں میں مسمی سجاد عرف جیدی ولد فضل داد مرحوم قوم اعوان سکنہ دائیوال اپنی کریانے کی دوکان پر پتنگ فروخت کر رہا ہے جو اس اطلاع پر دوکان پر ریڈ کیا تو مذکورہ پولیس کو دیکھ کر دوکان کھلی چھوڑ کر بھاگ گیا ۔

پڑتال کرنے پر دوکان سے 70عدد پتنگیں برآمد ہوئیں۔ مذکورہ نے پتنگیں اپنی دوکان میں فروخت کے لیے رکھ کر ارتکاب جرم کیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.