سستا رمضان بازار صرف دیکھاوئے اور فوٹو سیشن تک محدود نہیں ہونے چاہیے۔ چوہدری عبدا لرزاق

0

دھریالہ جالپ (حاجی ریاض احمد سے) سستا رمضان بازار صرف دیکھاوئے اور فوٹو سیشن تک محدود نہیں ہونے چاہیے بلکہ غریب عوام کی دہلیز تک ریلیف پہنچنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری عبد الرزاق چیئرمین انجمن سوشل ویلفیئر رفاہ عامہ جلالپور شریف کے صحافیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سستا رمضان بازار صرف بڑے بڑے شہروں میں لگا کر شہری طبقہ کو ریلیف دینے سے کیا فائدہ کیونکہ اس کے حقیقی حق دار تو گاوں میں رہنے والا غریب طبقہ ہے اگر جلالپور شریف سے ایک غریب شہری پنڈدادنخان خریداری کیلئے جائے تو وہ پہلے 38کلومیٹر کا 70روپے کرایہ ادا کرے اور پھر وہاں سے 20سے 30سے کا ریلیف لیکر سامان خریدی اور واپسی پر پھر گاڑی والے کو سامان کاسواری برابر کرایہ دے اور اپنا بھی کرایہ دیکرٹوٹل210روپے خرچ کر کے سستا رمضان بازار سے سامان خرید کر شدید گرمی اور روزہ کی حالت میں واپس آئے تو اْس غریب کی حالت کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری چیف جسٹس آف پاکستان اور گورنمنٹ آف پنجاب سے اپیل ہے کہ سستے رمضان پر لاکھوں روپے کی تشہیر کرانے اور لوازمات پورے کرنے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرنے کی بجائے اگر گرانفروشوں کا قبلہ درست کیا جائے تو اس سستے رمضان بازار کی نوبت ہی نہ آئے ۔جبکہ گرانفروشوں نے سبزی اور فروٹ کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھا دی ہیں کیونکہ تحصیل پنڈدادنخان کی انتظامیہ صرف شہر پنڈدادن خان تک محدود ہے ہم نے کبھی اْن کا آپریشن کسی گاوں میں نہیں دیکھا۔ڈی سی جہلم سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.