الیکشن کو دو ہفتے رہ گئے، امیدواروں کی بھر پور دوڑدھوپ جاری، دن رات ایک کر دیا

0

جہلم: جنرل الیکشن کو دو ہفتے رہ گئے، امیدواروں کی بھر پور دوڑدھوپ جاری ، دن رات ایک کر دیا ، ووٹروں کی منتیں ترلے، تحریک انصاف نے اہم علاقے نظر انداز کر دئیے ، ن لیگی سپورٹرز متحرک۔

تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن میں دو ہفتے رہ جانے پر امیدواروں نے ووٹروں کو راضی کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیاہے نئی حلقہ بندیو ں کے بعد امیدواروں کے حلقہ انتہائی بڑے ہوجانے پر امیدواروں کو سخت محنت کرنا پڑ رہی ہے۔

ضلع کی ہیڈ کوارٹر این اے 66میں پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدوار ایک دوسرے کو زیر کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں البتہ ن لیگ کو مقامی تنظیموں اور کونسلرز کی بھر پور حمایت کی وجہ سے ووٹر ز تک بہتر رسائی حاصل ہے ۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے پی پی 26کے امیدوار نے گنجان آباد یوں کو دورہ کرنے کی بجائے صرف پوسٹر لگانے پر اکتفا کیاہے جس کی وجہ سے ہزاروں ووٹر ز تک رسائی نہ ہونے کے باعث مخالف پارٹیوں کو فائدہ متوقع ہے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.