کھیوڑہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بلندوبانگ بیانات دینے والی انتظامیہ کومنہ چڑھانے لگے

0

کھیوڑہ: شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر چیف آفیسر سمیت میو نسپل کمیٹی کھیو ڑہ کی بلندوبانگ بیانات دینے والی انتظامیہ کومنہ چڑھا رہے ہیں ،ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بین الااقوامی شہرت کا حامل سیاحتی شہر کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے، سینٹری وورکرز کونسلروں اور کلرکوں کے درمیان پھنس کررہ گئے ہیں ۔صفائی پلان میں آئے دن تجربات اور من پسندی نے شہر کوگندگی کا ڈھیر بنا دیا ہے ،ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان شہر یو ں کی دادرسی کے لیے فور ی اقدامات کریں ۔

تفصیلات کے مطابق سالٹ مائن کھیوڑہ جو بین الااقوامی سطح پر ایک سیاحتی شہر ہے میو نسپل کمیٹی کھیو ڑہ کے ارباب اختیار کی غفلت ناقص منصوبہ بندی اور غلط اقدامات کے باعث صحت وصفائی کے شدید مسائل سے دوچار ہو چکا ہے بروقت صفائی ستھرائی نہ ہو نے سے گلیاں نالیا ں گند سے بھری پڑی ہیں مہینے بعد من ہ دیکھانے والے سینٹری ووکرز نالیوں کا گند گلی میں ڈال کر غائب ہو جاتے ہیں جبکہ شہر کے وسط سے گزرتی مرکزی سڑک کے اطراف جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر دیکھے جا سکتے ہیں ۔

پورے شہر میں تعفن بدبو پھیل رہی ہے نالیو ں سے بدبودار گندا پا نی گلیو ں اور سڑکو ں پر بہہ رہا ہے اور شہری بے بسی اور لاچاری سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ہسپتا ل میں مریضوں کی تعداد بڑھ چکی ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر میو نسپل کمیٹی میں تعینات چیف آفیسر سمیت بلدیاتی انتظامیہ کی مکمل طور پر ناکامی کا ثبوت ہے اس ناقص پلانگ اور کونسلروں سمیت بلدیاتی کلرکوں کی آپس میں کھینچاتانی سے صفا ئی کی حالت بہتر ہو نے کی بجا ئے خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے۔

یا د رہے کہ گزشتہ روز قبل صفائی کے ناقص انتظاما ت پر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے ہو نے والے اجلاس سے 14کونسلروں نے واک آوٹ کیا تھا جن کو وائس چیئر مین ملک شوکت حیات منا کر واپس اجلاس میں لائے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسٹنٹ کمشنر شہر یو ں کی داد رسی کے فوری طور پر عملی اقدامات کریں کھیو ڑہ شہر کے باسی حکومت سے فوری اصلاح احوال کی اپیل کرتے ہیں ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.