میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال دھنیالہ میں فری سرجیکل اینڈ میڈیکل کیمپ 30 ستمبر کو ہوگا

0

دینہ: میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال دھنیالہ میں فری سرجیکل اینڈ میڈیکل کیمپ 30ستمبر بروز اتوار کو ہوگا ،پیدائشی طور پر بچوں کے پیدائشی طور پر جملہ نقائص کی سرجری پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد چوہدری اپنے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد بخش ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری مشتاق حسین برگٹ کی خصوصی دلچسپی کی بناء پر جہلم میں بخش ٹرسٹ ہسپتال میں 30ستمبر کو فری سرجیکل اینڈ میڈیکل کیمپ میں بچوں کے مندرجہ ذیل جملہ پیدائشی امراض اور نقائص کا معائنہ علاج اور حسب ضرورت سرجری کی جائیگی،ان نقائص میں کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو،پاخانہ کے راستے سے پیدائشی نقائص،خوراک کی نالی اور آنتوں کی بندش،پاؤں کا ٹیڑھا پن،گردے اور مثانے کے امراض،پیشاب کی نالی کے نقائص وغیرہ شامل ہیں۔

رجسٹریشن کروانے کے لیے بخش ٹرسٹ ہسپتال کے ان نمبرز 03155285474,03336285474,05444237013پر رابطہ کریں۔مریض اپنی سابقہ رپورٹس اور ایکسرے اپنے ساتھ لائیں تاکہ ان سے راہنمائی مل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.