دینہ میں شدید طوفان اور بارش، درخت، بورڈز، دیواریں اور پول گر گئے

0

دینہ: شدید طوفان ،بارش اور ژ الہ باری کے باعث سینکڑوں درخت ،لوگوں کے گھروں کی دیواریں ،بجلی کے پول ،سائن بورڈز گر گئے ،طوفان کی شدت کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،منگلا روڈ پر درخت گرنے سے روڈ بند ہو گئی ،بجلی منقطع ہونے سے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ،لاکھوں کا نقصان ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں جمعرات کی الصبح اچانک شدید طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ بھاری کا سلسلہ شروع ہو گیا ،شدید طوفان کے لوگوں کے گھروں کی دیواریں ،مختلف مقامات پر لگے سینکڑوں درخت ،بجلی کے پول اور سائن بورڈز گر گئے ،درخت گرنے سے منگلا روڈ بند ہو گئی۔

شہر کے مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ،جی ٹی روڈ پر لگا غیر قانونی سائن بورڈ طارق ولد خان محمد سکنہ نکودر کے رکشہ نمبری JM-947 پر آ گرا جس سے ہزاروں کا نقصان ،طوفان کی شدت کے باعث لوگ اُٹھ کر بیٹھ گئے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،بجلی کے پول گرنے کی وجہ سے سارا بجلی بند رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.