Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

تھانہ جلالپورشریف میں نئے تعینات ایس ایچ او احمد خان نیازی نے چارج سنبھال لیا

0

جلالپورشریف: پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپورشریف میں نئے تعینات ایس ایچ او احمد خان نیازی نے بطور ایس ایچ او چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر ایس ایچ تھانہ جلالپورشریف احمد خان نیازی نے جلالپورشریف کے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او جہلم کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کردیں گے بشرطیکہ عوام کا تعاون شامل حال ہوتاہم تھانہ جلالپورشریف کے گردونواح میں قائم جسم فروشی کے اڈوں کے حوالے سے کیئے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاں کہ میڈیا بس نشاندہی کرے ہم پوری دلیری کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے معاشرے میں بگاڑ کا سبب بننے والے تمام عناصر کو جیلوں میں ڈالیں گے کیو نکہ ان عناصر کے خلاف کاروائی سے ہی نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچاجاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.