کھیوڑہ ہاکی ٹورنامنٹ، سرگودھا ہاکی کلب نے چکوال ہاکی کلب کر ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا

0

پنڈدادنخان: آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ اور ڈائمنڈ ہاکی کلب کھیو ڑہ کے زیر اہتمام آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد الکلی سپورٹس کے گراؤنڈ میں کیا۔فائنل میچ کا مقابلہ سرگودھا ہاکی کلب اور چکوال ہاکی کلب کے درمیان ہوا سنسنی خیز مقابلہ کے بعد سر گودھا ہاکی کلب نے فائنل میچ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کے الکلی سپو رٹس کلب گرائونڈ میں آل پاکستان ہاکی ٹور نامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ملک بھر سے ہاکی کی ٹیموں نے شرکت کی۔فائنل میچ سرگودھا ہاکی کلب اور چکوال ہاکی کلب کے درمیان انتہائی سنسی خیز مقابلہ ہوا جو کہ آخر کار سرگود ھا کی ٹیم نے دو کے مقابلہ میں تین گول سے جیت لیا۔

مہمان خصوصی وننگٹن ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر راشد خان نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام بھی دیا اس موقع پر ہزاروں ہاکی کے شوقین کے علاوہ ادارے کے افسران، میونسپل کمیٹی کے چیئر مین ملک فیصل،وائس چیئر مین شوکت حیات،کونسلرز اور تحصیل بھر سے ہاکی کے شوقین لطف اندوز ہوئے اہل علاقہ نے آئی سی آئی کھیو ڑہ اور ٹورنامنٹ آر گنائزر ملک شاہین اور تمام انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.