دو دن کی بارش نے جہلم شہر کے حلیہ بگاڑ دیا، محمدی چوک سے کالا گوجراں کیچڑ ہی کیچڑ

0

جہلم: دو دن کی بارش نے جہلم شہر کے حلیہ بگاڑ دیا، محمدی چوک سے کالا گوجراں کیچڑ ہی کیچڑ۔ شہنشاہ تعمیرات کی نظر کمیلہ روڈ پر کیوں نہیں پڑتی ،شہریوں کا سوال۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 26کے گنجان آباد علاقے کمیلہ روڈ جو محمدی چوک سے کالا گوجراں کی طرف جانے والا واحد راستہ ہے تباہی و بربادی کاشکار ہو چکا ہے سڑک پر سیوریج لائن کے باوجود کئی کئی فٹ پانی ، کیچڑ کے دریا بہہ رہے ہیں اس سڑک سے ہزاروں افراد روزانہ گزرتے ہیں لیکن حسب معمول بے حس علاقہ مکینوں نے کبھی اپنے نمائندوں کی توجہ اس طرف مبذول کروانے کی کوشش نہیں کی ، کیچڑ میں گر کر کئی افراد زخمی اور گندگی سے لت پت جاتے ہیں۔

علاقے سے منتخب کونسلر امجد بٹ نے بھی اس علاقے کا دورہ کرنے گناہ کبیرہ سمجھ رکھا ہے بلکہ وہ بلدیہ کی جانب سے ملنے والے سارے فنڈز اپنے محلہ میں خرچ کرنے کا عہد کئے ہوئے ہے دیگر علاقوں سے ووٹ دینے والے اس کو یاد نہیں رہتے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے ایم پی اے چوہدری لال حسین جو شہنشاہ تعمیرات بنے ہوئے ہیں ان کی توجہ بھی کبھی اس علاقہ میں نہیں دیکھی بلکہ سوائے الیکشن کے دنوں کے وہ یہاں کا رخ نہیں کرتے یہاں کے مسائل کون حل کرئے گا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.