Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

تین بہن بھائیوں پر فائرنگ، ایک بہن جاں بحق جبکہ دوسری بہن اور بھائی زخمی

0

دھریالہ جالپ (حاجی ریاض احمد سے) شادی کی تقریب سے واپس جانے والے بہن بھائیوں پر فائرنگ،ایک بہن جاں بحق ،دوسری بہن اور بھائی شدید زخمی ہو گئے، زخمی ہسپتال منتقل، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ للِہ کے علاقہ کندؤوال میں قریبی ڈیرہ جات سے شادی میں شرکت کیلئے آئے ہوئے نوجوان عمران اور اسکی دو جواں سال بہنیں جب واپس اپنے ڈیرہ پرجارہے تھے تو رستے میں بیٹھے تین نوجوانوں نے ان پر فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں عمران اور اسکی ایک بہن زخمی جبکہ ایک بہن(ص) موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

وجہ عناد پرانی معمولی رنجش بتائی جاتی ہے،پولیس تھانہ للِہ نے مدعی عمران کی نشاندہی پر ملزمان انصر،شوکت،تنویر اور انکے والد محمدراج کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.