Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

فواد چوہدری ضلع جہلم کی پسماندگی دور کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ فیصل الیاس چنی

0

کھیوڑہ: اقتدار بچانے کے لیے کچھ لوگ فواد چوہدری کی تعریفیں کرنے لگے الیکشن سے پہلے ن لیگ کے جلسوں وکارنر میٹنگ میں فواد چوہدری کو حلقہ NA67 حلقہPP27 سے ہرانے کے لیے بڑے بڑے دعوے کیے گئے مگر جب ن لیگ کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے فواد چوہدری کی صلاحیتیںیاد آگئی انشاء اللہ فواد چوہدری ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی دور کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار کھیوڑہ کے معروف بزنس مین و سماجی شخصیت حاجی چوہدری فیصل الیاس چنی نے سعودی عریبیہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ فواد چوہدری نے حلف لینے سے پہلے ہیNA67 حلقہPP27 کے تمام لوگوں کے اعزاز میں عشائیہ میں شکریہ ادا کیا اور لِلہ اور داراپور میں ڈگری کالج کے لیے زمین لینے کا ہدف دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کی محرومیاں دور کرنے کا وعدہ کیا مگر افسوس اقتدار کے مزے لینے والوں پر ہوتا ہے کہ ان کو الیکشن سے پہلے ن لیگی نمائندوں اور پی ٹی آئی کے نمائندوں کی صلاحیتوں اور شخصیت پہنچان ہی نہیں ہو سکی جب پی ٹی آئی کو ملک بھر میں کامیابی ملی تو اقتدار بچانے کے لیے فواد چوہدری کی قابلیت اور ان کی کارکردگی پر تعریفیں کرنی یاد آ گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.