سوہاوہ چیمپئن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام، فاروق بٹ الیون نے ٹرافی اپنے نام کرلی

جن کے میدان آباد ہوں انکے ہسپتال ویران ہوجایاکرتے ہیں۔ راجہ زاہد عزیز

0

سوہاوہ چیمپئن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام، فاروق بٹ الیون نے قیصردستگیر الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

مہمانان خصوصی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ زاہد عزیز،صدر پی ٹی آئی تحصیل سوہاوہ چوہدری بشارت حسین وحید،سماجی شخصیت ڈاکٹر فہد جاوید مرزا، راجہ ارمغان خلیل کیانی، چوہدری ابرار حسین جنرل کونسلر ایم سی سوہاوہ،سید سیف اللہ شاہ بخاری سٹی صدر پی ٹی آئی سوہاوہ سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا اور بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے رنر اپ ٹیم کے کپتان راجہ قیصردستگیر کیانی کو ٹرافی اور نقد انعام جبکہ جیتنے والی ٹیم کے کپتان فاروق بٹ کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو خصوصی میڈلز بھی پہنائے گئے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو خصوصی ٹرافیاں اورنقد انعامات دیئے گئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ زاہد عزیز نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کے میدان آباد ہوں انکے ہسپتال ویران ہوجایاکرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانو ں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے ہروقت دستیاب ہونگا اور آپ جب بھی کسی موقع پر پکاریں گے تو میں آپ کے ہم قدم رہوںگا۔

انہوں نے حکومت سے بھی اپیل کی کہ سوہاوہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کو بہترانداز میں سرانجام دینے کے لئے باقاعدہ طور پر ایک گراؤنڈ مہیا کیا جائے جس پر وہ آزادانہ طور پر اپنی صحتمندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.