Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

دینہ کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

0

دینہ کے قریب رتیال موڑپر تیزرفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ریسکیو 1122نے جاں بحق شخص کو ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق37 سالہ نوجوان عمران ولد محمد اختر موٹر سائیکل پر جہلم سے راولپنڈی سائیڈ پر جارہاتھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ٹرک کی سائیڈ ٹکر سے نیچے گرگیا اور ٹرک اس کے اوپر سے گزرنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوراً جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم منتقل کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.