عدالت کے فیصلہ نے ن لیگ کی سیاست کے خاتمہ پر مہر لگا دی ہے۔ راحیلہ مہدی

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی راحیلہ مہدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن ضلع جہلم کی تقدیر بدل دیں گے ، عدالت کے فیصلہ نے ن لیگ کی سیاست کے خاتمہ پر مہر لگا دی ہے ، 25 جولائی کو عوام کا فیصلہ ایسا ہونا چاہیے کہ ان کے تکبر کا دور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پاکستان تحریک انصاف بہت زیادہ مضبوط ہو چکی ہے ، لوگ روزانہ کی بنیاد پر پی ٹی آئی میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروںکی حمایت اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا اثر صرف جہلم اندرون شہر تک محدود ہے ، انہیں 25 جولائی کے نتائج سے ساری حقیقت کا اندازہ ہو جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کانیٹ ورک ضلع بھر میں موجود ہے اور ضلع بھر کے غیور ووٹرزپی ٹی آئی کی حمایت کررہے ہیں ، 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی ضلع بھر سے کلین سویپ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.