جہلم میں کرنٹ لگنے سے واپڈا کا لائن مین زندگی کی بازی ہارگیا

0

جہلم: کرنٹ لگنے سے لائن مین واپڈا زندگی کی بازی ہارگیا،آئیسکو کینٹ سب ڈویژن کا لائن مین فیصل منیر کرنٹ لگنے پر سول ہسپتال پہنچنے سے قبل جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو کینٹ سب ڈویژن کا لائن مین شہری کے گھر کی بجلی درست کر رہا تھا حفاظتی آلات استعمال نہ کرنے کیوجہ سے لائن مین واپڈا بجلی کی تاروں کے ساتھ چمٹ گیا ۔

ریسکیو 1122 کے عملہ نے سول ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔واپڈا ملازمین نے جاں بحق ہونے والے لائن مین فیصل کی لاش کوان کے آبائی شہر چکوال پہنچا دیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.