Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

دینہ شہر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا رہے ہیں۔ میاں محمد عاشق

0

دینہ: شہر میں امن و امان کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ، ترقیاتی امور کی خاطر ہر وقت کوشاں رہتے ہیں، تمام بلدیاتی ٹیم اپنے اپنے علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ، انشاء اللہ ایم پی اے کی کاوشیں رنگ لائیں گی اور دینہ کی عوام کو جلد ایک بڑی خوشخبری سنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ دینہ میاں محمد عاشق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ دینہ کے مسائل میں کافی کمی آرہی ہے۔ دینہ شہر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کا دور ہے اور عوام کی محنتوں کا ثمر عوام کو مل کر رہے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مثبت اور صاف ستھری سیاست میرا منشور ہے اور میرے ہوتے ہوئے کسی کی بھی دل آزاری نہیں ہوگی ، عوام مجھ پر اعتماد کریں۔ انشاء اللہ دینہ کو مسائل سے پاک کر دیں گے ، دینہ کی عوام کے لیے یہی بیٹھا ہوں ، اگر کوئی مسئلہ ہے تو میں ہر وقت حاضر ہوں مجھ سے رابطہ قائم کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.