ضلعی انتظامیہ کی نااہلی، مشین محلہ رمضان بازار جہلم مقررہ وقت سے قبل ختم کر دیا گیا

0

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی نااہلی،،مشین محلہ رمضان بازار مقررہ وقت سے قبل ختم کر دیا گیا،رمضان بازار ختم کرنے کا وقت مغرب کا دیا گیا لیکن انتظامیہ نے فرائض سے جان چھڑانے کے لیے صبح دس بجے سستا رمضان بازار ختم کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر غائب،عوام سراپا احتجاج،نگران حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے اٹھائیس رمضان کی شام تک رمضان بازار لگانے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن ضلعی انتظامیہ نے جان چھڑاؤ پالیسی کی بدولت مقرر وقت سے قبل بدھ کے روز دن دس بجے ہی رمضان بازار ختم کروا دیا خریداری کے لیے آنے والے شہری ذلیل و خوار ہوتے رہے اہل علاقہ نے احتجاج بھی کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم سے اس بارے موقف جاننے کے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا وہ گزشتہ چند روز سے چھٹی پر ہیں جب ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو وہ بھی دفتر میں موجود نہ تھے۔

رمضان بازار کے انچارج تحصیلدار ندیم برتھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا رمضان بازار میں سامان ختم ہو گیا تھا اس لیے دن گیارہ بجے ختم کر دیا گیا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.