پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں پولیس اہلکارکی ساتھی کے ہمراہ حافظ قرآن سے بدفعلی

0

پنڈدادنخان (آصف حیات مرزا+ سلیمان شہباز سے)پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ لِلہ میں تھانہ لِلہ پولیس کے قمر نامی اہلکار نے اپنی ساتھی نوید سے مل کر چودہ سالہ حافظ قرآن سے بد فعلی کر ڈالی ،پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام ،بد فعلی کے دلخراش واقع پر اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ،جنسی درندوں کو فوری گرفتار کر کہ عبرت کا نشان بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لِلہ کے نواحی گاؤں میرے کی پولیس چوکی کے قمر نامی اہلکارنے اپنے ساتھی نوید سے مل کر چودہ سالہ حافظ قرآن کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا چودہ سالہ جواد مسعود کے ماموں مرزا یوسف نے بتا یا کہ میرا بھانجا جس نے 28سپارے حفظ کئے ہوئے ہیں۔

جب وہ شام کو مدرسے سے واپس آرہا تھا تو پولیس چوکی میرے کا اہلکار اپنے ساتھی نو ید ولد نذیر سکنہ میرے کے ساتھ موٹر سائیکل پر آیا اور کہا کہ تمہیں چوکی انچارج نے بلوایا ہے ہمارے ساتھ چوکی چلو جواد ان کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا جس کے بعد دونوں ملزمان اُس کو ویرانے میں لے گئے اور جواد مسعود کے ساتھ بدفعلی کی جواد کے شور شرابا کرنے پر گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچ گئے گاؤں کے لوگوں کو دیکھ کر دونوں درندے فرار ہوگئے۔

مدعی کی درخواست پر تھانہ لِلہ میں پولیس اہلکار قمر اور اسکے ساتھی نوید پر مقدمہ نمبر 18-373بجرم377درج تو کر لیا گیا لیکن پولیس دونوں ملزمان پکڑنے میں ابھی تک ناکام ہے۔ اہل علاقہ اور سماجی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کے درندہ صفت ملزمان کو فور طور پر گرفتار کر کہ نشان عبرت بنایا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.