محرم الحرام ہمیں اسلاف کی قربانیوں،صبر و استقامت کی یاد دلاتا ہے، چوہدری شہباز حسین

0

جہلم: محرم ہمیں اسلاف کی قربانیوں،صبر و استقامت کی یاد دلاتا ہے،ہمیں نفرتوں کو خیر آباد جبکہ ملکر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ محرم الحرام میں ہم نے ملکر امن وامان کو برقرار کر کے اپنا مثبت کردارادا کرناہے،جبکہ امن وامان کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کے بھی تمام لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے،جس سے ہم سب نے باہمی ایثار اور محبت کا جذبہ بیدار ہوتا ہے اور ہم تمام لوگ بحیثیت ٹیم ملکر کام کرتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر الحاج چوہدری شہباز حسین نے امن وامان کی ضلعی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر،ارکان پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان،چوہدری ظفراقبال،سبرینہ جاوید،کے علاوہ تمام سرکاری افسران موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج مجھے اس اجلاس میں تمام علماء کرام کا مثبت رویہ دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ ہم بحیثیت ٹیم ملکر چلیں گے اور انشاء اللہ ہم کامیاب ہوںگے۔اس اجلاس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو شامل ہو کر اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات ہو چکے جبکہ ہار جیت کا عمل سیاسی زندگی کا ایک حصہ ہے جبکہ ہم سب نے ملکر اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے اس ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر بحیثیت قوم گامزن کرنا ہے، تمام علماء سے کہا کہ وہ اپنی سطح پر ملک کو شرپسندی سے بچانے کے لیے اور اس محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ ان کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.